فیق آباد میں قربانی کے جانور کو تنگ کرنے کے معاملے پر فائرنگ سے 50 سالہ شخص دن دیہاڑے قتل کر دیا گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔
قربانی کے جانور کو تنگ کرنے سے منع کرنے پر شفیق آباد میں دن دیہاڑے ایک شہری کو موت کے گھاٹ اُتار دیا گیا۔ ٹونی نامی نوجوان محلے میں موٹرسائیکل کی ریس لگا رہا تھا جس سے گلی میں بندھے قربانی کے جانور ڈر رہے تھے۔ پچاس سالہ نعیم نے جانوروں کو تنگ کرنے سے منع کیا جو ٹونی کو اچھا نہ لگا۔ ملزم نےغصے میں آکر فائرنگ کر دی۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل پر دو افراد سوار تھے، انہوں نے فائرنگ کی جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ ملزمان نعیم کو قتل کرکے موقع سے فرار ہوگئے۔
پولیس نے نعیم کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی جلد گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔
Comments