Social

راوی روڈ پولیس کی کاروائی ،جعلی کرنسی بنانے والے گروہ کے 2ارکان گرفتار

راوی روڈ پولیس نے کاروائی کر کے جعلی کرنسی بنانے والی مشینوں کا جھانسہ دے کر شہریوں سے رقم لوٹنے والے گروہ کے دو ارکان گرفتار کر لیے ۔

ملزمان شہریوں کو نوکری کا جھانسا دے کر بلاتے اور انکو جعلی کرنسی بنانے والی جعلی مشینیں دے کر لوٹ لیتے۔ ملزمان کو گجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا۔ دو ہیلپر پولیس کے ہتے چڑھے جبکے اصل ملزمان فرار ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پورے گینگ کا سراغ لگا رہے ہیں۔ ملزم عبدالحمید کا کہنا ہے کہ وہ سات آٹھ برس سے اس کام میں ملوث ہے۔ لوگوں کو مشینوں سے جعلی کرنسی بنانے والی مشینیں جو کہ جعلی ہوتی تھیں یہ کہہ کر فروخت کرتے تھے کہ وہ اس سے اصلی کرنسی بنا سکتے ہیں۔

ملزمان نے ہیر پھیر کا عملی مظاہرہ بھی کر کے دکھایا۔ انکا کہنا تھا کہ وہ لوگوں کو سادہ کاغذ پر رنگ والا پانی لگا کر نیلے شیشوں میں لگا کر دکھاتے اور دھوپ میں رکھنے کو کہتے کہ ایسے نوٹ تیار ہو جائے گا۔ اور پھر اصلی نوٹ پیش کر دیتے اس طرح سے لوگوں کو کیمیکل اور جعلی کرنسی بنانے کا سامان فروخت کر دیتے۔ پولیس کا کہنا ہے ملزمان پر مقدمہ درج کر لیا ہے اور ان سے مزیف تفتیش کر کے اصل ملزمان کا سراغ لگایا جائیگا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv