Social

ایل او سی پر شہری کی شہادت: بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفترخارجہ طلبی

پاکستان نے ایل او سی پر فائرنگ سے شہری کی شہادت پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔

29 اگست کو لائن آف کنٹرول کے ٹیراہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 55 سالہ شہری شہید ہوا۔

دفتر خارجہ کے مطابق آج بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے بھارتی فوج کی اشتعال انگیزیوں اور شہری کی شہادت پر احتجاج کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق ڈی جی ساؤتھ ایشیا ڈاکٹر فیصل نے پاکستان کا احتجاجی مراسلہ ڈپٹی ہائی کمشنر کے حوالے کیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv