وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے ملاقات کی۔
نیوز کے مطابق لاہور میں ہونے والی اس ملاقات میں ملکی صورتحال، سیاسی امور اور بین الاقوامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک آزاد اور خودمختار ملک ہے، ہمیں سب سے پہلے اپنے ملک کی عزت اور توقیر عزیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں چیلنجز کا مقابلہ بہادری سے کرتی ہیں اور موجودہ چیلنجز پاکستانی قوم کے لیے نئے مواقع لے کر سامنے آئے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ملک کوترقی کی بلندیوں تک لے جانے کے لیے جذبے، محنت اور ہمت سے کام کرنا ہوگا، پاکستان کے عوام اپنی قسمت آپ بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں جیسی کوئی مثال موجودنہیں، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
Comments