Social

مسجد نمرہ سے حج کا خطبہ دیا جارہا ہے

حج کا رکن اعظم وقوفِ عرفات آج ادا کیا جارہا ہے جب کہ ڈاکٹر سعد ناصر الششری مسجد نمرہ سے حج کا خطبہ دے رہے ہیں۔

حج کے پہلے مرحلے میں عازمین غسل کے بعد احرام باندھ کر تلبیہ کہتے ہوئے مسجد الحرام سے منیٰ پہنچے۔

عرفات میں نماز ظہر اور عصر ساتھ ادا کرنے اور مسجد نمرہ میں حج کا خطبہ سننے کے بعد عصر اور مغرب کے درمیان وقوف ہوگا جس کے دوران حجاج اللہ کے حضور سجدہ ریز ہوکر خصوصی دعائیں کریں گے جس کے بعد نماز مغرب سے قبل ہی میدان عرفات سے مزدلفہ روانہ ہوں گے جہاں حجاج نماز مغرب اور عشاء ایک ساتھ ادا کریں گے۔


حجاج کرام مزدلفہ میں کھلے آسمان تلے رات بسر کریں گے جہاں سے وہ نماز فجر کی ادائیگی کے بعد واپس منیٰ روانہ ہوں گے۔

منیٰ میں مرد حجاج کرام قربانی کرکے سرکے بال منڈوائیں گے جب کہ خواتین تھوڑے بال کٹوائیں گی، پھر حجاج طواف اور زیارت کے لیے مکہ روانہ ہوں گے۔

حجاج منیٰ واپس آکر وہاں گيارہ، بارہ ذی الحج كی راتيں گزاریں گے اور ہر دن زوال كے بعد تينوں جمرات كو كنكرياں ماری جائیں گی۔

12 تاريخ كو تینوں شیاطین کو كنكرياں مارنے کے بعد جلد چاہیں تو غروب آفتاب سے قبل منٰی سے نكلنا ہوگا اور تاخير چاہیں تو 13 تاريخ كی رات منٰی ميں بسر کی جائے گی۔ حجاج اپنے وطن روانہ ہونے سے قبل الوداعی طواف کریں گے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv