آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوج کو کراچی کے شہریوں کو ہرممکن فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کراچی انتظامیہ کی جانب سے بارش کے بعد کی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے پاک آرمی سے مدد کی درخواست کی گئی ہے جب کہ فوج نے پانی نکالنے کے لیے واٹر پمپس بھی فراہم کردیے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے انتظامیہ کی درخواست پر شہریوں کو مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : کراچی میں موسلا دھار بارش، 3 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
Comments