سابق وزیراعظم نواز شریف، چیرمین تحریک انصاف عمران خان اور شریک چیرمین پیپلز پارٹی آصف زرداری سمیت 64 سیاستدانوں کے خلاف بیرون ملک اثاثوں سے متعلق درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی گئی ہے۔
نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں بیرسٹر اقبال جعفری نے نواز شریف، عمران خان، آصف زرداری، مولانا فضل الرحمن، چوہدری شجاعت حسین سمیت 64 سیاستدانوں کے خلاف بیرون ملک غیر قانونی اثاثے بنانے کی درخواست دائر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں نے غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک اثاثے بنا کر ملک کو نقصان پہنچایا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت تمام سیاستدانوں کے اثاثے پاکستان واپس لانے کا حکم جاری کرے۔
دوسری جانب عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی ہے جس پر جسٹس مامون الرشید جمعرات سے سماعت کریں گئے
Comments