Social

یوٹیوب زبردست فیچرز کے ساتھ ایک نئے روپ میں

یوٹیوب نے طویل عرصے بعد پوری ویب سائٹ کو نئے انداز میں پیش کر دیا ہے اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں اس کا اطلاق کر دیا گیا ہے۔
یوٹیوب نے 29 اگست کو اپنے ایک بلاگ میں ویڈیوز کی سب سے بڑی شیئرنگ ویب سائٹ ’یوٹیوب‘ میں دلچسپ فیچر پیش کرتے ہوئے اسے بڑی حد تک تبدیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔
یوٹیوب کی اس ری ڈیزائننگ میں ویڈیو کو سلوموشن اور فاسٹ فارورڈ کرنے، فون کے لیے عمودی (ورٹیکل) ویڈیوز، سیاہ بیک گراؤنڈ اور نئے لوگو سمیت کئی اہم فیچرز شامل کئے گئے ہیں جو ایک دو روز میں پوری دنیا میں پیش کئے جائیں گے۔ اس بات کا انکشاف یوٹیوب کے آفیشل بلاگ پر کیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق یوٹیوب کے لوگو کو اس لیے تبدیل کیا گیا ہے کہ یہ ڈیسک ٹاپ، لیپ ٹاپ، فون اور ٹیبلٹ سمیت تمام پلیٹ فارمز پر یکساں بہتر دکھائی دے۔ دوسری جانب اب اس کا ہوم پیج ختم نہیں ہوتا اور اسکرول کرتے جائیں پیج نظر آتا رہتا ہے جبکہ مکمل سیاہ بیک گراؤنڈ کی بدولت آپ رات کو قدرے پرسکون انداز میں یوٹیوب ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں۔ دوسری جانب تھیٹر موڈ کو بھی بہتر بنایا گیا ہے۔ اس سال مئی میں یوٹیوب نے اس کا بی ٹا ٹیسٹ شروع کیا تھا جسے اب لانچ کردیا گیا ہے۔

یوٹیوب اپ ڈیٹ میں اس کا ڈیزائن سادہ رکھا گیا ہے جس کا مرکزی خیال گوگل کروم سے لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ یوٹیوب بچوں کا ورژن بھی ریلیز کر رہا ہے جبکہ یوٹیوب ریڈ کی ممبر شپ کے بعد بغیر اشتہارات کے ویڈیو دیکھی جا سکتی ہیں۔

دوسرا اہم آپشن ویڈیو کی شکل اور فارمیٹ میں تبدیلی ہے جس کے تحت آپ عمودی، افقی، چوکور انداز میں ویڈیو دیکھ سکتے ہیں اور یوں ہر قسم کے پلیٹ فارم پر ویڈیوز دیکھنے کا ایک باسہولت انداز پیش کیا گیا ہے۔ مثلاً دروازے کی شکل والی عمودی ویڈیوز کے سائیڈ پر اب سیاہ بارڈر نظر نہیں آئیں گے۔ اس کے علاوہ ویڈیو دیکھنے کے دوران بھی براؤزنگ کے آپشن کا اعلان کیا گیا ہے لیکن یہ فیچر تو پہلے سے ہی موجود ہے۔ یوٹیوب نے ویڈیو دیکھنے میں تبدیلی چھوٹے موبائل اور شاید اسمارٹ واچ کے لحاظ سے کی ہے۔

یوٹیوب کا لوگو اپنے فون پر آپ سہولت کے لحاظ سے روشن یا مدھم کر سکتے ہیں۔ یوزر اپنی سہولت کے تحت ڈیسک ٹاپ سے موبائل اور موبائل سے ڈیسک ٹاپ ورژن استعمال کر سکتےہیں۔ اس فیچر میں براؤزر اور سرچنگ کو بھی بہتر بنایا گیا ہے۔ تھیٹر موڈ کو بہتر بنایا گیا ہے اور اب وہ ڈیسک ٹاپ اسکرین کی زیادہ بڑی جگہ گھیرتا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv