Social

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

رینجرز نے جمشید کوارٹر اور درخشاں کے علاقوں میں کارروائیاں کر کے ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری سمیت دیگر جرائم میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
رینجرزکی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رینجرز نے کراچی کے علاقے جمشید کوارٹر اور درخشاں میں کارروائیاں کر کے 3 ملزمان کاشف علی، ندیم احمد اور محمد عابد خان عرف علی کو گرفتارکر لیا۔
ترجمان رینجز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا تعلق ایم کیوایم لندن سے ہے جو شہر میں ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، ہوائی فائرنگ اور زبردستی دکانیں بند کروانے سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں اور ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد ہوا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv