Social

طاقتور طوفان ارما نے تباہی مچادی، 7 افراد ہلاک

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طوفان کے ٹکرانے سے 6 لاکھ افراد بجلی سے محروم اور 50 ہزار افراد پانی کی قلت کا شکارہیں جب کہ کیربین جزیرے میں 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

295 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتاروالے سمندری طوفان ارما سے فرانس کے زیرانتظام جزائرمیں 6، باربڈا کے جزیرے میں 1 شخص ہلاک ہوا۔ کیریبین جزیرہ باربڈا 90 فیصد تباہ ہوکر ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔

طوفان کے آثار امریکی ورجن آئی لینڈ کے علاقے سینٹ کروکس میں بھی ہونا شروع ہوگئے ہیں جب کہ طوفان کے پیش نظر میامی سے سیاحوں اور مقامی افراد نے نقل مکانی شروع کردی ہے۔

ارما طوفان ڈومینیکن ری پبلک کی طرف بڑھ رہا ہے جس کے ہفتے کوامریکی ریاست فلوریڈا کے ساحل سے ٹکرانے کاخدشہ ہے جب کہ سمندری طوفان ارما ہفتہ یا اتوار کوامریکا کی حدودمیں داخل ہوجائےگا۔

بحراوقیانوس میں بننے والے ایک اور طوفان ’جوز‘ نے بھی شدت اختیار کرلی ہے جس کے کیٹیگری 1 میں تبدیل ہوکر 120 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے جب کہ جنوب مغربی خلیج میکسیکو میں طوفان کاٹیا بھی زور پکڑرہا ہے۔

سمندری طوفان کاٹیا میکسیکو سے 295 کلومیٹردورمشرق میں ہے جب کہ طوفان کی وجہ سے ہوا کی رفتار 120 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق طوفان سے 37 ملین افراد کے متاثرہ ہونے کا خدشہ ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv