Social

برمی مسلمانوں کے قتل عام پراقوام متحدہ کی غیرفعالیت شرمناک ہے، عمران خان

سلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ برمی مسلمانوں کے قتل عام پر اقوام متحدہ کی غیر فعالیت شرمناک ہے۔
نیوزکے مطابق چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے روہنگیا مسلمانوں کی حالت زاراوراقوام متحدہ کے کردار پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی جاری ہے اور اقوام عالم خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔
اقوام متحدہ اس مقصد کو پورا کرے جس کے لئے اس کا قیام عمل میں لایا گیا، وقت آن پہنچا ہے کہ اقوام متحدہ اپنے وجود کا احساس دلائے، کسی بھی قوم کی نسل کشی روکنا بطورخاص اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے لیکن اقوام متحدہ کو فرائض کی انجام دہی میں ذلت آمیز ناکامی کا سامنا ہے۔ روانڈا قتل عام کے بعد امید تھی کہ اقوام متحدہ بلاتفریق ذمہ داریوں کا احساس کرے گا لیکن برمی مسلمانوں کے قتل عام پر اقوام متحدہ کی غیر فعالیت شرمناک ہے، یہ وقت ہے کہ اقوام متحدہ یا تو واضح مدد کرے یا پھر اپنے منشور سے ہمیشہ کے لیے لاتعلق ہو جائے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv