Social

آزادی کپ کی تیاریاں عروج پر، قومی ٹیم کی بھرپور پریکٹس

آزادی کپ کے سلسلے میں سیکیورٹی سمیت قذافی اسٹیڈیم کے اندرونی و بیرونی حصوں میں تزئین و آرائش کا کام مکمل کرلیا گیا جب کہ قومی کرکٹ ٹیم بھرپور پریکٹس میں مصروف ہے۔

مہمان ورلڈ الیون ٹیم 11 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی جب کہ قومی کرکٹ ٹیم آج دوسرے روز بھی قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس میں مصروف ہے۔

گزشتہ روز کھلاڑیوں نے فیلڈنگ کی پریکٹس کی اور آج کھلاڑی بیٹنگ اور بولنگ کی پریکٹس کر رہے ہیں۔

مہمان ورلڈ الیون ٹیم کی آمد سے قبل قذافی اسٹیڈیم میں تزئین و آرائش کے بعد اسٹیڈیم کے باہر نشتر کمپلیکس میں سڑک پر کارپٹنگ مکمل کرلی گئی ہے۔

سڑک کی تعمیر اور رنگ و روغن کے بعد نشتر کمپلیکس بھی نکھر کر سامنے آگیا ہے، شائقین کے لئے مختص کردہ داخلی و خارجی راستوں کے علاوہ گراؤنڈ کے اندر بھی سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں۔

ٹیموں کو ہوٹل سے گراؤنڈ لانے کے لئے بھی فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

دوسری جانب شائقین کرکٹ ٹکٹوں کی خریداری میں مصروف ہیں، بینک آف پنجاب سمیت لاہور کے مختلف مقامات سے پہلے ٹی ٹوئنٹی کی ٹکٹیں حاصل کی جاسکتی ہیں تاہم عوام کا جوش اس قدر ہے کہ جنرل اسٹینڈ کی 500 روپے والی ٹکٹیں تقریبا فروخت ہوچکی ہیں۔


ٹکٹ فروخت کرنے والی کمپنی کے مطابق پریمیم، فرسٹ کلاس اور وی آئی پی انکلوژر کے ٹکٹس بالترتیب 2500، 4000 اور 6000 میں دستیاب ہیں جب کہ وی وی آئی پی انکلوژر کے 8 ہزار روپے والے ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے بھی گزشتہ روز اعتراف کیا تھا کہ پہلے میچ کے لئے ٹکٹ لینے والوں کی تعداد اور جوش بہت زیادہ ہے جس کی وجہ سے کچھ مسائل ہیں، ٹکٹ خریدنے کے لئے ایک آدھ گھنٹہ انتظار کرنے میں شائقین کو مایوس نہیں ہونا چاہیے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv