متعدد کیریبیئن جزائر میں تباہی مچانے کے بعد سمندری طوفان ارما نے ہیٹی کا رخ کرلیا ہے۔
طوفان کے پیش نظر فلوریڈا کے ساحلی علاقوں میں انخلا کی ہدایت کردی گئی ہے جب کہ فلوریڈا کے بڑے ائیر پورٹس پر فلائٹ آپریشنز بند کرنے شروع کردیئے گئے۔
سمندری طوفان ارما سے اب تک 12 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جب کہ یہ تعداد مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔
جنوبی فلوریڈا کی کئی کاؤنٹیز اور جارجیا میں بھی ساحلی علاقوں کو خالی کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے، آج فلوریڈا میں تمام اسکول بھی بند رہیں گے ،نقل مکانی کے باعث فلوریڈا کے گیس اسٹیشنز، ائیر پورٹس اور سڑکوں پر رش ہے ۔
سمندری طوفان ارما کیوبا سے ہوتا ہوا ہفتےکو فلوریڈا سے ٹکرائے گا۔طوفان کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔
Comments