Social

روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کیخلاف مظاہرے، اسلام آباد میں سیکیورٹی سخت

اسلام آباد: روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے خلاف آج ملک بھر میں مظاہرے کیے جائیں گے جب کہ اس حوالے سے وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد میں مذہبی جماعتوں، وکلا اور سول سوسائٹی آبپارہ سے برما چوک تک مارچ کرے گی، احتجاجی مارچ آبپارہ چوک سے برما کے سفارت خانے کی جانب جائے گا اس لیے مظاہرین کو ریڈزون میں داخلے سے روکنے کے لیے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے اور ریڈزون کے داخلی راستوں پر کنٹینر لگائے گئے ہیں۔


ڈی چوک اور ریڈزون جانے والے راستے سیل کردیئے گئے ہیں، سیرینا چوک، نادرا چوک اور میریٹ چوک میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ مظاہرین کو ہر صورت ڈپلومیٹک انکلیو تک جانے سے روکا جائے گا اور اس حوالے سے پولیس نے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔

پولیس کے مطابق مظاہرین سے نمٹنے کے لیے ساڑھے 7 ہزار پولیس اہلکار تعینات ہوں گے جب کہ گرینڈ مارچ کے دوران چائنا چوک شہید ملت روڈ بھی بند ہوا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے احتجاجی ریلی کو پرامن رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریڈ زون کا احترام کیا جائے کیونکہ ریڈ زون میں ہنگامہ آرائی کا نقصان پاکستان کے بین الاقوامی امیج کوپہنچتا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv