Social

آپریشن ردالفساد: خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے بھاری اسلحہ وگولہ بارود برآمد

ویب ڈیسک

آپریشن ردالفساد: خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے بھاری اسلحہ وگولہ بارود برآمد

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخو اور بلوچستان میں کارروائیوں کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے اور سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران اٹوخیل، مہمند ایجنسی، تحصیل وڑی اور اپردیر کے علاقوں میں کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، مشین گن ، راکٹ لانچرز، مارٹر گولے اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی نے بلوچستان کے علاقے کوہلو میں بھی انٹیلی جنس معلومات پر دہشت گردوں کے ٹھکانے پرکارروائی کی جس میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیاگیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv