Social

انتخابات سے پہلے پی ٹی آئی کی قیادت کوئی اور سنبھالے گا، منظور وسان

پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات سے قبل تحریک انصاف کی قیادت عمران خان کی جگہ کوئی اور سنبھالے گا۔

خواب دیکھنے والی سرکار کےنام سے مشہور پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے ایک اور پیشگوئی کی ہے جس میں انہوں نے اہم باتیں کیں۔

نیوز کے مطابق منظور وسان نے ایک بیان میں کہا کہ آئندہ دو ماہ بہت اہم ہیں جس میں سب کا احتساب ہونے والا ہے جب کہ انتخابات سے قبل ملک میں صفائی ہوگی۔

منظور وسان نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں وفاق میں مشترکہ حکومت ہوگی اور پی ٹی آئی وفاق میں حکومت نہیں بنا پائے گی، اگر عام انتخابات میں پی ٹی آئی جیتی تو بھی وزیراعظم عمران خان نہیں ہوں گے۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ سندھ میں پی ٹی آئی کا کوئی مستقبل نہیں ہے، انتخابات سے قبل پی ٹی آئی میں بھی صفائی ہوگی اور عمران خان کی جگہ کوئی اور قیادت سنبھالے گا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv