Social

کراچی: حساس ادارے نے گلستان جوہر سے 6 افراد حراست میں لے لیے

کراچی: حساس ادارے نے گلستان جوہر میں کارروائی کے دوران 6 افراد کو حراست میں لے لیا۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے ایم کیوایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار پر حملے کی تحقیقات میں مصروف ہیں جس کے تحت کارروائیوں کے دوران اب تک اہم ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

نیوز کےمطابق حساس اداروں نے گزشتہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 16 اے میں گزشتہ رات کارروائی کی جس میں 6 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق زیر حراست افراد کی شناخت یا ان کی تنظیموں سے تعلق سامنے نہیں آیا ہے تاہم تمام افراد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہےکہ حساس اداروں نے انصار الشریعہ نامی تنظیم کے سربراہ کو گرفتار کرلیا ہے جس کی نشاندہی پر کارروائیاں کی جارہی ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv