Social

عمران خان پر الزامات: پی ٹی آئی رہنما کی درخواست پر عائشہ گلالئی سے جواب طلب

لاہور کی سیشن عدالت نے عمران خان پر الزامات کے خلاف تحریک انصاف کے رہنما کی درخواست پر عائشہ گلالئی سے جواب طلب کرلیا۔

تحریک انصاف کی منحرف رکن عائشہ گلالئی نے عمران خان پر الزام عائد کیا تھا کہ ان کے ہوتے ہوئے تحریک انصاف میں خواتین کی عزت محفوظ نہیں تاہم پارٹی قیادت کی جانب سے تمام الزامات کی تردید کی گئی۔

تحریک انصاف کے رہنما جاوید بدر نے لاہور کی سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عائشہ گلالئی نے تحریک انصاف کی قیادت پر بے بنیاد الزامات لگائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت عائشہ گلالئی کو الزامات پر معافی مانگنے اور 30 ملین روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے عائشہ گلالئی سے 16 اکتوبر تک جواب طلب کرلیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv