Social

’پاک فضائیہ دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے میں بھی اہم کردار ادا کررہی ہے‘

سرگودھا: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہےکہ پاک فضائیہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے میں بھی اہم کردار ادا کررہی ہے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مصحف بیس سرگودھا کا دورہ کیا جہاں انہیں پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم کو قدرتی آفات سے نمٹنے اورامدادی کاموں پر پاک فضائیہ کی خدمات، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بھی پاک فضائیہ کی خدمات پر بھی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے پاکستان ایئرفورس کے وطن کے دفاع کے لیے بہترین کردار کو سراہا۔

جب کہ ان کا کہنا تھا کہ فضائی حدود کے تحفظ میں پاک فضائیہ کا کردارقابل تعریف ہے اور پاک فضائیہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے بھی اہم کردار ادا کررہی ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv