Social

کراچی آنے والی غیرملکی حج پرواز کا اے سی خراب، مسافروں کی حالت غیر

کراچی: غیر ملکی ایئر لائن نے سنگین غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مدینے سے آنے والی پرواز میں سوار حاجیوں کی جان خطرے میں ڈال دی۔
نیوز کے مطابق غیرملکی ایئرلائن نے خصوصی حج پرواز میں سوار مسافروں کی جان خطرے میں ڈال دی۔ مدینے سے کراچی آنے والی پرواز ایس وی 706 روانگی میں پونے تین گھنٹے تاخیرکا شکار ہوئی تاہم جب مسافر جہاز میں سوار ہوئے تو پتہ چلا کہ اس کا اے سی سسٹم بھی کام نہیں کررہا تھا۔
شکایت کرنے پر عملے نے مسافروں سے کہا کہ ٹیک آف کے بعد سسٹم کام کرنے لگے گا، تاہم سفر کے دوران بھی اے سی ٹھیک نہ ہوسکا۔ مسافروں نے اس پر احتجاج کیا تاہم عملے نے ان کی ایک نہ سنی۔ شدید حبس اور دم گھٹنے کی وجہ سے بیشتر مسافروں کی حالت غیر ہوگئی جس کے باوجود عملے نے طیارے کا رخ نہ تو واپس مدینے کی طرف موڑا اور نہ کسی نزدیکی ایئرپورٹ پر اتارا بلکہ سفر جاری رکھا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv