Social

بھارتی کرکٹر بھی ورلڈ الیون میں ہوتے تو اچھا ہوتا، شاہد آفریدی

لاہور: معروف آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹرز بھی ورلڈ الیون میں ہوتے تو بہت اچھا ہوتا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں شاہد آفریدی نے ورلڈ الیون کے پاکستان آنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس ٹور کو ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے ایک اہم قدم کے طور پر دیکھ رہے ہیں تاہم بھارتی کرکٹرز بھی ورلڈ الیون میں شامل ہوتے تو بہت اچھا ہوتا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ کرکٹ کی محبت میں اور ورلڈ الیون کے میچ دیکھنے لاہور آئے ہیں، یہ ہر پاکستانی کے لیے اہم موقع ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ کے رکے ہوئے سلسلے کو دوبارہ جاری کرنے کی کوششیں کامیاب ہوتی ہوئی نظر آرہی ہیں، ورلڈ الیون کے اس دورے سے دنیا میں مثبت پیغام جائے گا کہ پاکستان امن اور پیار ومحبت کی جگہ ہے اور یہاں کے لوگ کرکٹ سے پیار کرتے ہیں اور وہ کرکٹرز کو اپنے سامنے دیکھنا چاہتے ہیں۔
شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ اچھا ہوتا اگر اس ورلڈ الیون میں بھارت کے بھی ایک دو کرکٹرز شامل ہوتے اس سے دنیا کو اچھا پیغام جاسکتا ہے کیونکہ کھیلوں کے ذریعے بڑے بڑے مسائل حل کیے جاسکتے ہیں


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv