اسلام آباد: احتساب عدالت کے رجسٹرار آفس نے شریف خاندان کے خلاف 3 ریفرنسز واپس کردیئے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنسز 8 ستمبر کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے رجسٹرار آفس میں جمع کرائے تھے۔
رجسٹرار کی جانب سے ریفرنسز کی اسکروٹنی کا عمل جاری ہے اور گزشتہ روز اسکروٹنی مکمل کرکے 2 ریفرنس نیب کو واپس بھیجے گئے جن میں خامیوں کا انکشاف ہوا تھا۔
احتساب عدالت نے شریف خاندان کے خلاف 2 ریفرنسز نیب کو واپس کردیئے
نیوز کے مطابق رجسٹرار آفس نے شریف خاندان کے خلاف تیسرا ریفرنس بھی نیب کو واپس بھجوادیا ہے اور اس پر اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ نیب کی جانب سے بھیجے گئے چوتھے ریفرنس کی اسکروٹنی کا عمل بھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ نیب نے سپریم کورٹ کے 28 جولائی کے فیصلے کی روشنی میں شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنسز دائر کیے، شریف خاندان کے خلاف ریفرنس لندن پراپرٹیز اور آف شور کمپنیوں سے متعلق ہے جب کہ اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کا ہے۔
Comments