اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس آج شام 5 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا جس میں جنوبی ایشیا اور افغانستان کے لیے نئی امریکی پالیسی پر غور کیا جائے گا جب کہ اس دوران خطے کی سیاسی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ وزارت خارجہ کے حکام کابینہ کو امریکی پالیسی کے بعد سفارتی سطح پر اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں فاٹا اصلاحات کا بل بحث اور منظوری کے لیے پیش ہوگا جو وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ پیش کریں گے جب کہ ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 10 فیصد ایڈہاک ریلیف کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے ۔
Comments