Social

کراچی: ملیر لنک روڈ پر ٹریفک حادثے میں 7 افراد جاں بحق

کراچی: ملیر کے قریب لنک رود پر ٹریفک حادثے میں 7 افراد جاں بحق اور 6 کے قریب زخمی ہوگئے۔

نیوز کے مطابق منگل کی صبح ملیر کے قریب لنک روڈ پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں ایک کنٹینر ٹرالر سوزوکی پک اپ پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں سوزوکی میں سوار 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

سوزوکی میں ڈارئیور سمیت کل 12 سے 13 افراد موجود تھے، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچے، 2 خواتین بھی شامل ہیں جب کہ دیگر افراد حادثے میں شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے قریبی اسپتال منتقل کردیا۔

حادثے کے بعد ٹرک کا ڈرائیور فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہےکہ لنک روڈ پر آئے روز اس طرح کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں جب کہ قریب ہی ٹول پلازہ بھی موجود ہے جہاں انتظامیہ ہر گاڑی سے 250 روپے طلب کرتی ہے لیکن اس کے باوجود سڑک کی حالت انتہائی خراب ہے اور حادثات کےباوجود اس کی مرمت نہیں کی جاتی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv