قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر بیٹی کے باپ بن گئے۔
محمد عامر کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس پر وہ خوشی سے نہال ہیں۔
کرکٹر نے اپنے گھر بیٹی کی پیدائش کی اطلاع سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے دی اور ساتھ ہی اپنی ننھی پری کے ساتھ تصویر بھی شیئر کی۔
محمد عامر نے بیٹی کی پیدائش پر لکھا ’ اللہ نے بیٹی کی رحمت سے نواز دیا۔‘
قومی کرکٹر کی بیٹی کے ساتھ تصویر تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
واضح رہے کہ محمد عامر اپنی بیٹی کے پیدائش کے باعث آج ہونے والے ورلڈ الیون کے مقابلے کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔
Comments