Social

دہشتگردوں کومعلومات دینے کا الزام، سابق سی ٹی ڈی انچارج علی رضا ملازمت سے برطرف

کراچی: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے سابق انچارج علی رضا کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔

سی ٹی ڈی کے سابق انچارج علی رضا پر دہشت گردوں کو انتہائی اہم معلومات فراہم کرنے کا الزام تھا اور اس حوالے سے نائن زیرو سے گرفتار ملزم عمیر صدیقی نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے تھے۔

ایڈیشنل آئی جی سی ٹی کی جانب سے الزمات کا جواب دینے کے لیے علی رضا کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کیے گئے لیکن انہوں نے نوٹس کا تسلی بخش جواب نہیں دیا جب کہ علی رضا ذاتی طور پر پیش ہوکر جواب دینے میں بھی ناکام رہے۔

ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے علی رضا کی ملازمت سے برطرف کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv