Social

سپریم کورٹ میں پاناما نظرثانی درخواستوں کی سماعت جاری

اسلام آباد: پاناما لیکس فیصلے کے خلاف نواز شریف خاندان کی نظر ثانی درخواستوں کی سماعت سپریم کورٹ میں شروع ہوگئی ہے اورشریف خاندان کے وکیل خواجہ حارث دلائل دے رہے ہیں۔
نیوز کے مطابق پاناما کیس کی نظرثانی درخواستوں پرپانچ رکنی لارجر بنچ سماعت کررہا ہے۔ بنچ کی سربراہی جسٹس آصف سعید کھوسہ کررہے ہیں جب کہ دیگر ارکان میں جسٹس اعجاز افضل، جسٹس عظمت شیخ سعید، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس گلزار احمد شامل ہیں۔
سماعت کے آغاز پر ایڈوکیٹ خواجہ حارث نے اپنے دلائل میں کہا کہ نااہلی اورالیکشن کالعدم دوالگ الگ معاملات ہیں، اثاثے ظاہر نہ کرنے پر الیکشن کالعدم ہوتا ہے جب کہ نااہلی کے لیے باقاعدہ ٹرائل ضروری ہے اور ٹرائل میں صفائی کا موقع ملتاہے اورشواہد پیش ہوتے ہیں۔

گزشتہ روزدرخواست گزار کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ جن ججز نے کیس ہی نہیں سنا انہیں کیا دلائل دوں، عدالت خود ہی مدعی، تفتیشی اورجج بن گئی جب کہ عدالت نے آبزرویشن دی کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نااہل قراردینے پانچ ججوں کا متفقہ فیصلہ تھا اقلیتی اورحتمی فیصلے کی وجوہات الگ الگ ہوسکتی ہیں لیکن حتمی نتیجہ ایک ہی ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv