Social

قطرایئرویزکی جانب سے مفت فضائی سفرکی پیشکش

کراچی: قطر ایئرویز نے اپنی ’گلوبل ٹریول بوتیک‘ پروموشن کا اعلان کرتے ہوئے دنیا بھر میں مسافروں کے لیے اکنامی اور بزنس کلاس دونوں میں حیرت انگیز فضائی کرایوں کی پیشکش کردی ہے، ساتھ ہی منفرد میگا پرائزز جیتنے سمیت قطر ایئرویز کی کسی بھی منزل کے لیے ایک سال کے لیے مفت سفر کا موقع بھی پیش کیا گیا ہے، یہ آفر 12سے 19ستمبر تک کارآمد رہے گی ۔
جس کے تحت اکنامی اور بزنس کلاس دونوں کے کرایوں میں 40 فیصد تک رعایت اور اسیپشل کمپینین فیئرز اور ڈسکائونٹ گروپ بکنگز کی پیشکش بھی کی گئی ہے، 12 سے 19 ستمبر تک بکنگ کرانے وعالے مسافروں کو کسی بھی قطرایئرویز منزل کے لیے سال بھر میں 9 بار مفت سفر جیتنے کے لیے قرعہ اندازی میں شامل کیا جائے گا، دیگر انعامات میں پلاٹینم پریولیج کلب ممبرشپ، بزنس کلاس میں کمپلیمنٹری اپ گریڈ اور دوحہ کے مرسا مالاز دی پرل کیمپینسکی ہوٹل میں 3 راتوں کا کمپلیمنٹری قیام شامل ہے۔
پسنجرز معروف سیاحتی عالمی مقامات کے سلسلے میں نیویارک کے لیے پروازوں کی بکنگ اکنامی کلاس میں 90ہزار650 روپے سے، لاس اینجلس، 1لاکھ 12ہزار150، لندن 64ہزار 650، مانچیسٹر 63ہزار500 اور بارسلونا کیلیے 79ہزار روپے سے شروع ہوگی، بزنس کلاس میں ریٹرن فیئر شکاگو کے لیے 2 لاکھ 11ہزار100، پیرس کیلیے 2 لاکھ 47ہزار 300 اور بوسٹن کے لیے 3لاکھ 5ہزار روپے سے شروع ہوگا، یہ پیشکش 15 ستمبر سے 31 مئی 2018 تک سفر کے لیے کارآمد ہوگی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv