Social

ملائیشیا میں مدرسے میں آگ لگنے سے 25 طلبہ جاں بحق

کوالا لمپور: مدرسے میں آگ لگنے سے 2 اساتذہ سمیت 25 طلبہ جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپورمیں مدرسے ’دارالقرآن اتفاقیہ‘ میں علی الصبح آتشزدگی سے 2 اساتذہ سمیت 25 طلبہ جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں تاہم آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہ ہوسکی ہیں۔
ریسکیوحکام کا آتشزدگی کے حوالے سے کہنا تھا کہ مدرسے میں آتشزدگی سے اتنی ہلاکتیں حیران کن ہیں، زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، گذشتہ 20 برسوں میں ملک میں اس طرح آگ لگنے کا یہ بدترین واقعہ ہے جو قابل افسوس ہے۔

دوسری جانب ملائیشیا کے وزیراعظم نجیب رزاق نے مدرسے میں آتشزدگی کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہارکیا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv