Social

اسلام آباد میں جاری محسود قبائل کے دھرنے میں مشتعل افراد کاپیپلزپارٹی کے وفد پر حملہ،افسوسناک صورتحال

[ad_1]

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد میں جاری محسود قبائل کے دھرنے میں مشتعل افراد نے پیپلزپارٹی کے وفد پر جوتے اور بوتلیں پھینک دیں۔ پیر کو اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے سامنے 4 روز سے محسود قبائل کا دھرنا جاری رہا جس میں کراچی میں نقیب اللہ محسود کو ماوارائے عدالت قتل کرنے والے ایس ایس پی راؤ انوار کی گرفتاری سمیت کئی مطالبات شامل ہیں۔دھرنے میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما اور وفود شرکت کیلئے آئے ۔پیپلزپارٹی کے


نمائندہ وفد نے عامر فدا پراچہ کی سربراہی میں دھرنے میں شرکت کی اور جیسے ہی وہ تقریر کیلئے اسٹیج پر پہنچے تو مشتعل مظاہرین نے ان کی طرف جوتے اور پانی کی بوتلیں پھینکیں تاہم وہ محفوظ رہے اور ان کی زد میں نہیں آئے۔مشتعل مظاہرین کی جانب سے شیم شیم کے نعرے بھی لگائے گئے مگر وہاں موجود قبائلی عمائدین نے مشتعل نوجوانوں کو اسٹیج کے سامنے سے ہٹا کر معاملہ رفع دفع کیا۔


The post اسلام آباد میں جاری محسود قبائل کے دھرنے میں مشتعل افراد کاپیپلزپارٹی کے وفد پر حملہ،افسوسناک صورتحال appeared first on JavedCh.Com.



[ad_2]


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv