Social

حکومت کا عدالتی احکامات ماننے سے انکار،مالدیپ میں ایمرجنسی کے بعد چیف جسٹس گرفتارکر لیا گیا

[ad_1]

مالے(این ای آئی) مالدیپ میں عدلیہ اور حکومت کے درمیان شدید تناؤ کے بعد ایمرجنسی نافذ کرکے ملک کے چیف جسٹس کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ریاستی میڈیا کے مطابق مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین نے ملک میں 15 روز کے لیے ایمرجنسی نافذ کر دی ہے، جس کا اعلان صدارتی مشیر عظیمہ شکور نے ٹیلی ویڑن پر کیا۔ ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد صدر عبداللہ یامین کو وسیع تر انتظامی اختیارات حاصل ہو گئے ہیں، اس کے علاوہ سیکیورٹی حکام کسی بھی شخص کو کسی


بھی وقت اسے الزام بتائے بغیر حراست میں لے سکتے ہیں۔ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے ساتھ ہی ملک میں بڑے پیمانے پر پکڑ دھکڑ بھی شروع ہوگئی ہے، پولیس نے چیف جسٹس عبداللہ سعید کے علاوہ ایک اور جج علی حمید کو حراست میں لینے کی تصدیق کردی ہے تاہم ان پر عائد الزامات کے حوالے سے کسی قسم کی تفصیل فراہم نہیں کی گئی۔دوسری جانب مالدیپ کے خود ساختہ جلاوطن سابق صدر محمد نشید نے صدر یامین اور حکومت سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔


The post حکومت کا عدالتی احکامات ماننے سے انکار،مالدیپ میں ایمرجنسی کے بعد چیف جسٹس گرفتارکر لیا گیا appeared first on JavedCh.Com.



[ad_2]


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv