Social

سینیٹ انتخابات،پیپلز پارٹی کو اپنے سینیٹر منتخب کرانے میں مشکلات کا سامنا ، کروڑوں روپے کی بولی لگ گئی،حیرت انگیز انکشافات

[ad_1]

کوئٹہ (این این آئی )سینیٹ کے انتخابات کیلئے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سرد موسم کے باوجود رابطوں کا سلسلہ دعوتوں میں تبدیل ہورہاہے 3مارچ کو ریٹائر ہونیوالے سینیٹر میں اکثر دوبارہ سینیٹر بننے کی کوشش میں مصروف ہے تاہم ابھی تک انہیں کامیابی نظر نہیں آرہی پیپلز پارٹی کاصوبائی اسمبلی میں کوئی ممبر نہ ہونے کی وجہ سے انہیں بھی اس وقت مشکلات کا سامنا ہے اگر موجودہ صورتحال جوں کی توں رہی تو پیپلز پارٹی کا بلوچستان سے


کوئی سینیٹر منتخب نہیں ہوگا تاہم اگر باہر سے آکر کوئی آزاد امیدواراربوں روپے خرچ کرے تو الیکشن لڑیں تو پیپلز پارٹی کیلئے آسانی ہوسکتی ہے اور انکے سینیٹر بلوچستان سے کامیاب ہوسکتے ہیں اگر پیپلز پارٹی بلوچستان سے اپنے کم سے کم 5یا 6سینیٹر لانے میں کامیاب ہوگئے تو وہ چیئرمین سینیٹ لانے میں کامیاب ہونگے ۔منگل کے روز کوئٹہ میں سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کے اجراء کاسلسلہ جاری رہا،اب تک مجموعی طورپر128کاغذات نامزدگی جاری کئے جاچکے،تاہم اب تک کسی نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔صوبائی الیکشن کمشنرنعیم مجیدجعفر کے مطابق سینیٹ انتخابات کے حوالے سے کاغذات نامزدگی کا عمل آج چوتھے روز بھی جاری رہا، آج 11 امیدواروں کو 16 کاغذات جاری کئے گئے، چار روز کے دوران اب تک مجموعی طور پر78امیدواروں کو 128 کاغذات نامزدگی جاری کئے گئے ہیں،کاغذات نامزدگی کی جاری و وصولی کا سلسلہ 8 فروری تک جاری رہیگا۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 9فروری تک مکمل کی جائے گی امیدواروں کی فہرست 15فروری کو جاری کی جائے گی جبکہ کاغذات نامزدگی 16فروری تک واپس لئے جاسکیں گے سینیٹ کے انتخابات کیلئے پولنگ تین مارچ 2018ء کو بلوچستان صوبائی اسمبلی کی بلڈنگ میں ہوگی اور بلوچستان سے 11سینیٹروں کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔


The post سینیٹ انتخابات،پیپلز پارٹی کو اپنے سینیٹر منتخب کرانے میں مشکلات کا سامنا ، کروڑوں روپے کی بولی لگ گئی،حیرت انگیز انکشافات appeared first on JavedCh.Com.



[ad_2]


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv