Social

رہی سہی کسر بھی پوری ، ریحام خان نے عمران خان پر ایک اور سنگین الزام عائد کر دیا، نیا پنڈورا باکس کھل گیا



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کسی کے ہاتھ میں استعمال ہونیوالی نہیں، عمران خان اور پی ٹی آئی نے میرا غلط استعمال کیا، ریحام خان کے اپنے سابقہ شوہر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر الزامات کا سلسلہ جاری، عمران خان کے لگائے گئے الزامات مسترد کر دئیے۔


تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے عمران خان کی جانب سے ان کے شریف فیملی کے ہاتھوں استعمال ہونے کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایسی نہیں کہ کسی کے ہاتھوں استعمال ہو سکیں۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا کہ میں اس بات میں اپنی بے عزتی محسوس کرتی ہوں کہ کوئی یہ کہے کہ ریحام خان کسی کے ہاتھوں استعمال ہو رہی ہیں۔اور خاص طور پرعمران خان کو یہ بات کرنا زیب نہیں دیتا کہ وہ کہیں کہ میں کسی کے ہاتھوں استعمال ہو رہی ہوں البتہ میں تحریک انصاف کے اور عمران خان کے ہاتھوں استعمال ہوئی ۔اور پاکستان تحریک انصاف اور اس کے چیئرمین نے میرا بہت غلط استعمال کیا۔ریحام خان نے مزید کہا کہ ایسا شخص یہ بات کر رہا ہے جس پر خود اتنے الزامات ہیں۔اور اس کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئیے کہ وہ خود کہاں کہاں استعمال ہوئے ہیں۔


The post رہی سہی کسر بھی پوری ، ریحام خان نے عمران خان پر ایک اور سنگین الزام عائد کر دیا، نیا پنڈورا باکس کھل گیا appeared first on JavedCh.Com.





اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv