Social

پاکستان کا ’’خزانہ‘‘ تیزی سے خالی ہونے لگا، صرف ایک سال میں زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنے ارب ڈالرز کی کمی ہوئی؟ چونکادینے والے انکشافات،خطرے کی گھنٹی بج گئی 



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تاجر رہنما سابق صدر بورڈ آف مینجمنٹ قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ لاہور عارف قاسم نے ایک سال میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 5.4ارب ڈلرز کی کمی کو تویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کیلئے برآمدات میں اضافہ کیلئے


موثر اقدامات کیے جائیں جن میں صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں کمی کیلئے بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی کی جائیں کیونکہ ملکی مصنوعات کی مہنگی پیداواری لاگت سے قیمتوں میں اضافہ اور بیرون ملک منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کی مانگ میں کمی اور برآمدات میں مسلسل کمی سے تجارتی خسارہ بڑھ رہا ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر کمی کا شکار ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عارف قاسم نے کہاکہ صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں کمی سے ہی برآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا ۔کیونکہ ہمسائیہ ممالک میں بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی کے باعث ان کی اشیاء سستی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں ان کی مانگ زیادہ ہے جبکہ پاکستانی اشیاء پیداواری لاگت بڑھنے سے مہنگی ہونے سے مانگ میں کمی سے برآمدات کم ہورہی ہیں اس طرف خصوصی توجہ کی اشد ضرورت ہے تاکہ برآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ سکیں۔  زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کیلئے برآمدات میں اضافہ کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں جن میں صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں کمی کیلئے بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی کی جائیں


The post پاکستان کا ’’خزانہ‘‘ تیزی سے خالی ہونے لگا، صرف ایک سال میں زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنے ارب ڈالرز کی کمی ہوئی؟ چونکادینے والے انکشافات،خطرے کی گھنٹی بج گئی  appeared first on JavedCh.Com.





اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv