Social

(ن) لیگ کے 6رہنماؤں نے 6رہنماؤں نے عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا



لاہور ( این این آئی)تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان سے ملاقات کر کے (ن) لیگ کے سابق امیدواران اسمبلی ،بلدیاتی اراکین اور6رہنماؤں نے عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ تفصیلات کے مطابق این اے154لودھراں سے تعلق رکھنے والے آرائیں برادری اور دیگر سرکردہ افراد نے عبدالعلیم خان سے ملاقات میں کہا کہ گزشتہ ساڑھے چار برسوں میں نواز لیگ اپنی ہی پارٹی کے درپے نظر آتی ہے منشور کے مطابق ایک دھیلے کا کام نہیں ہوا


اور ہمیں مکمل یقین ہے کہ وطن عزیز کا مستقبل عمران خان کی قیادت سے لازم و ملزوم ہیں اس لیے نواز لیگ کو خیر باد کہہ کر پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی وسطی پنجاب کے صدرعبدالعلیم خان نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کا خیر مقدم کیا انہوں نے کہا کہ خیبر سے کراچی تک حالات بدل چکے ہیں اور ہر محب وطن کرپشن کے خلاف پی ٹی آئی کی جنگ میں شانہ بشانہ کھڑا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جو کہا کر دکھایا اور ان کرپٹ عناصر کو نکال باہر کیا جو مضحکہ خیز انداز میں کبھی بھی اقتدار نہ چھوڑنے کا دعویٰ کرتے تھے عبدالعلیم خان نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے تمام رہنماؤں کو اپنے بھرپورتعاون کا یقین دلایا ۔قبل ازیں عبدالعلیم خان نے لودھراں میں این اے154کی انتخابی مہم کے بارے میں کور کمیٹی کے انچارج و ایم پی اے محمد شعیب صدیقی سے ضمنی الیکشن کی تیاریوں سے متعلق بریفنگ لی اور 12فروری کو پولنگ ڈے کے حوالے سے ضروری ہدایات دیں عبدالعلیم خان نے سینٹرل پنجاب کی ٹاسک فورس کے وفد سے بھی ملاقات کی اور انہیں پولنگ سٹیشنوں کے اندر اور باہر ڈسپلن قائم رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کو کہا عبدالعلیم خان نے این اے154کے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کیا اورپی ٹی آئی کے مقامی کارکنوں سے ملاقاتیں کیں۔


The post (ن) لیگ کے 6رہنماؤں نے 6رہنماؤں نے عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا appeared first on JavedCh.Com.





اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv