Social

جعلی منرل واٹر تیار کرنے والی فیکٹری پکڑی گئی، 14ہزار سے زائدتیار، 17ہزارخالی بوتلیں برآمد 



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے دوساکو چوک پر ملاوٹ اورجعل ساز مافیا کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے معروف برانڈز سے مشابہت رکھنے والا منرل واٹر تیار کرنے والی فیکٹری سیل کر دی۔ دوران کارروائی14ہزار سے زائدتیار اور 17ہزار خالی بوتلیں برآمد کر کے موقع پرضائع کر دیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل رافعہ حیدر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کاروائی ویجیلنس سیل کی اطلاع پر کی گئی۔ فیکٹر ی بغیر لائسنس مشہور برانڈز سے


مشابہہ جعلی نام اور بوتلوں پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لوگو استعمال کر رہی تھی جوغیر قانونی عمل ہے ۔فیکٹری کو باہر سے تالا لگا کر ٹوٹیوں سے براہ راست ہر سائز کی منرل واٹر بوتلیں تیار کر کے نہ صرف چھوٹے بڑے شہروں میں بلکہ بڑے ا داروں کو سپلائی کی جا رہی تھیں ۔اے ڈی جی نے واضع کیا کہ ناقص پانی کے استعمال سے متعدد جان لیوا اور موذی بیماریاں پھیلتی ہیں اور عوام سے گزارش ہے کہ پانی خریدتے وقت تمام تفصیلات کا بغور جائزہ لیں۔


The post جعلی منرل واٹر تیار کرنے والی فیکٹری پکڑی گئی، 14ہزار سے زائدتیار، 17ہزارخالی بوتلیں برآمد  appeared first on JavedCh.Com.





اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv