Social

کم ایڈوانس رقم کے بدلے موٹر سائیکل دینے کا فراڈ، سادہ لوح شہری لٹ گئے، کروڑوں کا فراڈ، معروف کمپنی کے خلاف قومی احتساب بیورو نے بڑا قدم اُٹھا لیا



چشتیاں (مانیٹرنگ ڈیسک) 25 ہزار کے بدلے موٹر سائیکل دینے کا کہہ کر کروڑوں کا غبن کرنے والے افراد کے خلاف نیب لاہور نے تحقیقات کا آغاز کردیا، تفصیلات کے مطابق چشتیاں سمیت دیگر شہروں میں 25 ہزار ایڈوانس رقم کے عوض موٹر سائیکل دینے کا جھانسا دے کر کروڑوں روپے کے فراڈ کے مرتکب افراد کے خلاف قومی احتساب بیورو لاہور کے حکام نے کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے ایم این ایم موٹرسائیکل پرائیویٹ لمٹیڈ کے ڈائریکٹر، سٹاکسٹس اور


دیگر کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، ان لوگوں پر موٹرسائیکلز کی بکنگ اور فروخت کا جھانسا دے کر بھاری رقوم وصول کرنے اور خورد برد کرنے کا الزام ہے، نیب حکام نے متاثرہ افراد کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے شناختی کارڈ، موٹر سائیکل کے حوالگی کاغذات، رسیدیں اور دیگر ریکارڈ اور اس کے علاوہ عدالت میں کی گئی کوشش کے ثبوت اور درخواست کے ساتھ نیب کمپلیکس ٹھوکر نیاز بیگ لاہور ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور کے آفس پیش ہوں۔


The post کم ایڈوانس رقم کے بدلے موٹر سائیکل دینے کا فراڈ، سادہ لوح شہری لٹ گئے، کروڑوں کا فراڈ، معروف کمپنی کے خلاف قومی احتساب بیورو نے بڑا قدم اُٹھا لیا appeared first on JavedCh.Com.





اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv