Social

اب سعودی عرب آنا جانا پاکستانیوں کیلئے کوئی مسئلہ ہی نہیں رہے گا، شاندار اعلان کر دیا گیا



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پی آئی اے کا سعودی عرب جانیوالی اپنی پروازوں کی تعداد ہفتہ وار بڑھا کر 60پروازوں تک لے جانے پر غور، سعودی عرب کا روٹ ریونیو کا اہم ذریعہ ، بزنس کیلئے نئے مواقع پیدا ہونگے،ان خیالات کا اظہار سی ای او پی آئی اے مشرف رسول نے ایک ویب سائٹ کو دئیے گئے انٹرویو میں کیا ہے۔ مشرف رسول کا کہنا تھا کہ آئی اے کے پاس سعودی عرب میں اپنی موجودگی بڑھانے کا شاندار منصوبہ ہے جس سے ہفتہ وار پروازوں کی تعداد60تک


لے جائی جائے گی اور بزنس کیلئے نئے مواقع بھی پیداہوں گے۔ سعودی عرب ہمیشہ ہی پی آئی اے کیلئے نہایت اہم رہا جس کی اب تک 55پروازیںہرہفتے سعودی عرب کے چار مقامات پر آتی جاتی ہیں، ہرہفتے 28پروازیں جدہ، 10دمام ، 9مدینہ اور 8ریاض جاتی ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ رواں سال کے وسط تک پی آئی اے القسیم کیلئے بھی آپریشن شروع کردے گی جہاں ہرہفتے تین پروازیں اتریں گی جبکہ سعودی عرب کے موجودہ روٹس پر بھی ایک ایک پرواز کا اضافہ کیا جارہاہے ۔


The post اب سعودی عرب آنا جانا پاکستانیوں کیلئے کوئی مسئلہ ہی نہیں رہے گا، شاندار اعلان کر دیا گیا appeared first on JavedCh.Com.





اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv