Social

شاہ زیب قتل کیس میں گرفتار شاہ رخ جتوئی کی جیل میں طبیعت خراب،ہسپتال داخل،چھوٹی عمرمیں کیا بیماری لگ گئی



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کمر درد کے باعث شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کوکمر میں درد  کے باعث  جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ہسپتال میں شاہ رخ جتوئی کے مختلف ٹیسٹ


لئے جائیں گے۔میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد شاہ رخ جتوئی کو ہسپتال میں زیر علاج رکھنے یا جیل منتقل کرنے کا فیصلہ ہو گا۔جیل انتظامیہ نے شاہ رخ جتوئی کو ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی تھی۔واضح  رہے کہ شاہ رخ جتوئی پر  شاہ زیب  کو قتل کرنے کا الزام  ہے۔معاملہ اس وقت سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔


The post شاہ زیب قتل کیس میں گرفتار شاہ رخ جتوئی کی جیل میں طبیعت خراب،ہسپتال داخل،چھوٹی عمرمیں کیا بیماری لگ گئی appeared first on JavedCh.Com.





اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv