کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں ڈاکو نے موبائل چھیننے کے بعد اپنی سیلفی لی اور یہی سیلفی اس کی گرفتاری کا باعث بن گئی، اسی سیلفی کی بدولت پولیس نے اسے گرفتار کرنے کے بعد لاک اپ میں بند کر دیا، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بفر زون میں انس نامی شہری گھر پر فیس بک استعمال کر رہا تھا اور اس کے موبائل کا کیمرہ سنیپ چیٹنگ پر لگا تھا، اس موقع پر شہری کو کسی کام کی
وجہ سے باہر جانا پڑ گیا، راستے میں گن پوائنٹ پر ڈاکو نے موبائل اور نقدی اس سے چھین لی، جب شہری واپس آیا اور کمپیوٹر پر اپنی فیس بک آئی ڈی لاگ اِن کی تو اس ڈاکو کی تصویر ٹائم لائن پر پوسٹ ہو چکی تھی، شہری نے اس ڈاکو کی تصویر کو سوشل میڈیا پر وائر ل کر دیا جس پر پولیس نے اس کی تلاش شروع کر دی اور آخر کار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اس ڈاکو کو پکڑ لیا۔
The post کراچی میں ڈاکو کو چھینے گئے موبائل سے سیلفی لینا مہنگا پڑ گیا، ڈاکو نے موبائل چھیننے کے بعد اپنی سیلفی بنائی تو ڈاکو کی تصویر شہری کی فیس بک ٹائم لائن پر پوسٹ ہو گئی appeared first on JavedCh.Com.
Comments