لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے پنجاب میں پولیس مقابلوں کا ازخود نوٹس لے لیا۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں صاف پانی کی عدم فراہمی اور سڑکوں کی بندش سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے پنجاب میں پولیس مقابلوں کا از خود نوٹس لیا۔چیف جسٹس نے کہا کہ آئی جی پنجاب کو حکم دیا
کہ وہ تمام پولیس مقابلوں کی رپورٹ عدالت میں ایک ہفتے میں پیش کریں کے کتنے بندے مارے گئے ہیں ۔خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل چیف جسٹس نے کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران شہری نقیب اللہ کی ہلاکت کا ازخود نوٹس لیا تھا جس کے بعد جسٹس ثاقب نثار نے راؤ انوار کی جانب سے کیے جانے والے مقابلوں کی رپورٹ بھی طلب کی تھی۔
The post چیف جسٹس نے پنجاب میں پولیس مقابلوں کا ازخود نوٹس لے لیا appeared first on JavedCh.Com.
Comments