Social

مانسہرہ جلسے میں کیپٹن صفدر نے مریم نواز کا پسندیدہ نعرہ لگوا دیا



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ن لیگ کے سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد و ممبر قومی اسمبلی کیپٹن صفدر نے اپنی اہلیہ مریم نواز کا من پسند نعرہ لگا دیا۔ مریم نواز جب جلسہ گاہ پہنچیں تو سٹیج پر موجود کیپٹن صفدر نے ’’ووٹ کو ۔۔عزت دو، ووٹ کو۔۔عزت دو‘‘کے نعرے لگوائے۔ خیال رہے کہ مانسہرہ میں مسلم لیگ نون کا آج تیسرا سوشل میڈیا کنونشن ہے۔


اس سے پہلے لاہور اور گوجرانوالہ میں سوشل میڈیا کنونشن سے مریم نواز نے خطاب کیا۔ آج مانسہرہ میں بھی سوشل میڈیا کنونشن کا انعقاد کیا گیا ہے۔اس کے بعد سرگودھا میں سوشل میڈیا کنونشن منعقد کیا جائے گا۔مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نواز جب سوشل میڈیا کنونشن کی تقریب میں پہنچی تو ان کے ہمراہ پرویز رشید ،کیپٹن صفدر اور مائزہ حمید سمیت دیگر پارٹی رہنماء تھے۔


The post مانسہرہ جلسے میں کیپٹن صفدر نے مریم نواز کا پسندیدہ نعرہ لگوا دیا appeared first on JavedCh.Com.





اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv