Social

جعلی ہاؤسنگ سکیم بنا کر لوگوں کو لوٹنے والے جعلساز کو بڑی سزا سنادی گئی،عوام سے پلاٹوں کی مد میں رقومات وصول کی گئی جبکہ قبضہ کسی کو نہیں دیاگیا،افسوسناک انکشافات



کوئٹہ (این این آئی )احتساب عدالت کوئٹہ نے نیب ریفرنس میں جعلی ہاؤسنگ اسکیم بنا کر لوگوں کو لوٹنے والے جعلساز سید محسن علی کو پانچ سال قید اورستاسی لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔ عدم ادائیگی کی صورت مزید سزا کاٹنی پڑے گی۔ملزم سید محسن علی نے کوئٹہ کے نواحی علاقے بلیلی میں پائن ٹاؤن کے نام سے ہاؤسنگ سکیم شروع کی جس میں عوام الناس سے پلاٹوں کی مد میں رقومات وصول کی گئی جبکہ قبضہ کسی کو نہیں دیا گیا۔


متاثرین نے اس ضمن میں قومی احتساب بیورو بلوچستان سے رجوع کیا تو نیب نے ملزم کیخلاف تحقیقات مکمل کرکے ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر دیا۔احتساب عدالت کے جج مجید ناصر نے نیب پراسیکیوٹر راشد گولڑہ اور نیب کی تحقیقاتی ٹیم کی تحقیقات کی روشنی میں ملزم سید محسن علی کو پانچ سال سزا اور 87,67,753/۔(ستاسی لاکھ ستاسٹھ ہزار سات سو تریپن) روپے کے جرمانہ کی سزاسنادی۔عدم ادائیگی کی صورت مزید سزا کاٹنی پڑے گی ۔


The post جعلی ہاؤسنگ سکیم بنا کر لوگوں کو لوٹنے والے جعلساز کو بڑی سزا سنادی گئی،عوام سے پلاٹوں کی مد میں رقومات وصول کی گئی جبکہ قبضہ کسی کو نہیں دیاگیا،افسوسناک انکشافات appeared first on JavedCh.Com.





اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv