Social

قصور شرمناک واقعات کے حوالے سے مشہور ہوگیا، زینب زیادتی کیس کے بعد ایک اور افسوسناک واقعہ،متاثرہ لڑکی کو زندہ جلادیاگیا، ہسپتال میں دم توڑ گئی



قصور/لاہور( این این آئی) قصور میں مبینہ طور پر سسرالیوں نے پیٹرول چھڑک کر بہو کو آگ لگادی جو جناح ہسپتال میں موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گئی ،آئی جی پنجاب نے ڈی پی او قصور سے رپورٹ طلب کرلی۔قصور کے نواحی گاؤں لدھیکی کی رہائشی 27 سالہ ارم کے والدین نے اپنی بیٹی کے سسرال والوں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اسے مبینہ طو رپر پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی ۔


ارم تین بچوں کی ماں ہے اور گزشتہ 10 روز سے اس کی سسرال والوں سے تکرار چل رہی تھی۔ارم کے والدین کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع قصور کے تھانہ اے ڈویژن پولیس کو دے دی گئی لیکن پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ ارم کو شدید زخمی حالت میں جناح ہسپتال لایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی ۔ ڈاکٹروں کے مطابق ارم کے جسم کا اسی فیصد حصہ جھلس چکا تھا ۔ارم کے والدین نے وزیراعلی پنجاب اور چیف جسٹس پاکستان سے واقعے کا نوٹس لے کر انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔


The post قصور شرمناک واقعات کے حوالے سے مشہور ہوگیا، زینب زیادتی کیس کے بعد ایک اور افسوسناک واقعہ،متاثرہ لڑکی کو زندہ جلادیاگیا، ہسپتال میں دم توڑ گئی appeared first on JavedCh.Com.





اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv