Social

عمران خان کی تیسری شادی، شیخ رشید نے بھی اعلان کر دیا



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)خان صاحب نے 3شادیاں کر لیں ، آپ کا کیا ارادہ ہے ؟صحافی کے سوال پر شیخ رشید نےشادی کرنے سے انکار کر دیا۔تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ آج جب سپریم کورٹ کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے تو اس دوران ایک صحافی نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد سے سوال پوچھا کہ خان صاحب نے 3شادیاں کر لیں آپ کا کیا ارادہ ہے؟ جس پر شیخ رشید احمد نے جواب دیتے ہوئے کہا میرا ابھی ایسا کوئی ارادہ نہیں ۔ صحافی نے ایک اور سوال پوچھا کہ عمران خان کو


تیسری شادی پر کیا آپ نے مبارکباد دی ہے؟ جس پر شیخ رشید نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے عمران خان کو شادی کی باضابطہ مبارکباد نہیں دی، بس ایک چینل پر پروگرام میں انہیں مبارکباد دی ہے۔ صحافی نے ایک بار پھر شیخ رشید احمد سے عمران خان کی شادی سے متعلق سوال پوچھا کہ عمران خان نے شادی کر لی اور آپ کو بتایا تک نہیں جس پر شیخ رشید نے صحافی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ذاتی معاملات پر بات نہ کریں میں آج عدالت میں ایک ہسپتال اور کالج کے سالوں سے رکے ہوئے کام کے حوالے سے درخواست لیکر آیا ہوں۔


The post عمران خان کی تیسری شادی، شیخ رشید نے بھی اعلان کر دیا appeared first on JavedCh.Com.





اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv