Social

کراچی ، شاہراہ فیصل پر سر عام فائرنگ اور پولیس کو للکارنے والا عدنان پاشا ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گیا،کراچی پولیس کوکہیں کا نہ چھوڑا، سب کے سامنے ایک بار پھر آنکھوں میں دھول جھونک دی



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کی معروف سڑک شاہراہ فیصل پر فائرنگ کر کے موبائل کے ذریعے ویڈیو بنانے اور ویڈیو میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چیلنج کرنے والے ملزم عدنان پاشا نے عبوری ضمانت حاصل کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر کراچی کی شاہراہ فیصل پر ایک نوجوان عدنان پاشا نے سر عام فائرنگ کرتے ہوئے موبائل کیمرے کے ذریعے اپنی ویڈیو بناتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چیلنج کیا تھا جس کے بعد اب خبر ہے کہ عدنان پاشا نے


عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کر لی ہے۔ عدنان پاشا کی شاہراہ فیصل پر فائرنگ کی ویڈیو اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چیلنج کے بعد پولیس اسے گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔ عدنان پاشاعبوری ضمانت کیلئے جب سٹی کورٹ کراچی آیا تو اس نے کلین شیو کرا رکھی تھی جبکہ ویڈیو میں اس نے داڑھی رکھی ہوئی تھی جس کی وجہ سے پولیس اسے پہچان نہیں پائی اور وہ پولیس کو چکما دیکر عدالت پہنچنے میں کامیاب ہو گیا جہاں اس نے عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کر لی ہے۔


The post کراچی ، شاہراہ فیصل پر سر عام فائرنگ اور پولیس کو للکارنے والا عدنان پاشا ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گیا،کراچی پولیس کوکہیں کا نہ چھوڑا، سب کے سامنے ایک بار پھر آنکھوں میں دھول جھونک دی appeared first on JavedCh.Com.





اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv