Social

’’اللہ نہ کرے ایسا برا وقت آئے ‘‘ن لیگ کے اہم رہنما نے تحریک انصاف میں شمولیت کی افواہوں کی تردید کر دی ،دوٹوک اعلان



کامونکے(مانیٹرنگ ڈیسک) اللہ نہ کرے ایسا برا وقت آئے کہ مسلم لیگ(ن) کو چھوڑ کر کسی دوسری پارٹی میں جانا پڑ جائے،مختلف معاملات پر ناراضگی ضرور ہے جس سے پارٹی بھی آگاہ ہے مگر پارٹی چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔ان خیالات کا اظہار ایم این اے


پاکستان مسلم لیگ(ن) حلقہ این اے 99رانا عمر نذیر احمد خاں نے اپنے بارے میں پی ٹی آئی میں جانے کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ایسی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ وہ ن لیگ کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں جارہے ہیں بلکہ وہ بدستور مسلم لیگ(ن) میں ہیں اور رہیں گے۔انہوں نے کہاکہ ضلع کونسل کے انتخاب اور دیگر معاملات میں اگر چہ ناراضگی ہوئی جس سے مسلم لیگ(ن) کی قیادت بھی آگاہ ہے مگر اس کے باوجود وہ کسی دوسری پارٹی میں جانے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے بلکہ وہ دعا کرتے ہیں کہ اللہ ایسا برا وقت کبھی نہ آئے۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب کی صدارت میں ہونیوالے اجلاس میں گوجرانوالہ سٹیڈیم میں ہونیوالے جلسہ کے حوالے سیے لائحہ عمل تیار کیا گیا جس میں انہوں نے اپنی طرف سے جلسہ کے انتظامات کے حوالے سے دس لاکھ روپے بھی دیئے۔انہوں نے کہا کہ 9مارچ کو گوجرانوالہ میں ہونیوالا جلسہ ایک نئی تاریخ رقم کرے گا جس میں حلقہ این اے 99سے بھی ہزاروں کی تعداد میں کارکنان شرکت کریں گے اور اس مقصد کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کردی گئی ہے۔


The post ’’اللہ نہ کرے ایسا برا وقت آئے ‘‘ن لیگ کے اہم رہنما نے تحریک انصاف میں شمولیت کی افواہوں کی تردید کر دی ،دوٹوک اعلان appeared first on JavedCh.Com.





اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv