Social

بلوچستان کے علاقہ نوشکی اور قلعہ سیف اللہ میں دھماکے

کوئٹہ (نیوزڈیسک) صوبہ بلوچستان کے علاقہ نوشکی اور قلعہ سیف اللہ میں دھماکوں میں اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلا دھماکہ نوشکی کی آر سی ڈی شاہراہ پر ہوا جس میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے اور سکیورٹی فورسز فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
بتایا گیا ہے کہ بلوچستان میں ہی قلعہ سیف اللہ میں لیویز لائن کے مین گیٹ پر بھی دھماکہ ہوا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اس دھماکے سے گیٹ کو نقصان پہنچا، دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کردیا، دونوں دھماکوں کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، حکام نے مزید تفصیلات جلد سامنے لانے کا اعلان کردیا۔

گزشتہ رات کوئٹہ میں بھی دھماکہ ہوا جہاں بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے قریب کرانی کے علاقے میں بم دھماکہ ہوا، سڑک کنارے نصب بارودی مواد کے ذریعے کیے گئے دھماکے کے نتیجے میں 7 سکیورٹی اہلکار نشانہ بن گئے، دھماکے میں 1 سیکورٹی اہلکار شہید ہو گیا جب کہ 6 شدید زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا، دھماکے کے بعد علاقے کی سکیورٹی سخت کر دی گئی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv