لاہور(نیوزڈیسک)صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبے بھر کے کالجز میں اساتذہ، طلباء و طالبات کیلئے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی،محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے کالجز کومراسلہ ارسال کردیا،محکمہ ہائر ایجوکیشن نے تمام کالجز کو اس پر عملدرآمد کروانے کا حکم دیدیا،ہائر ایجوکیشن کی طرف سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق طلبا اور اساتذہ کو فوری موبائل استعمال سے روکا جائے۔
فیصلے پرعملدرآمدنہ ہواتوکارروائی کی جائے گی۔اساتذہ کا موبائل استعمال کرناکلاس روم کا ماحول خراب کررہاہے، طلبا کلاس رومزمیں سوشل میڈیا ایپس کااستعمال کرتے ہیں۔ مراسلے میں مزید کہاگیا ہے کہ اساتذہ ،طلباءاور طالبات کی جانب سے موبائل کا استعمال پڑھائی سے توجہ ہٹانے، تعلیمی بدعنوانی کا باعث بنتا ہے۔
کلاس رومزمیں موبائل کااستعمال تعلیمی ماحول خراب کررہاہے۔
بتایاگیا ہے کہ محکمہ ہائرایجوکیشن کو مختلف کالجز کے اساتذہ ،طلباءوطالبات کے کالجزکے اوقات کار کے دوران فون کے زیادہ استعمال کی شکایات موصول ہوئیں تھیں جس کے بعد یہ اقدام اٹھایاگیا ہے۔مراسلے کے مطابق پابندی نہ کرنے والے کالجز کیخلاف کارروائی بھی کی جائیگی۔دوسری جانب سندھ بھر کے کالجز میں دوران کلاسز موبائل فونز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
اس سلسلے میں محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے ڈائریکٹر کالجز اور پرنسپلز کو مراسلے کے ذریعے ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے جاری کئے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ موبائل فونز کے استعمال سے کلاسز میں پڑھائی متاثر ہوتی ہے، عملدرآمد نہ کرنے والے اساتذہ اور طلبہ کے خلاف کارروائی ہوگی۔مراسلے میں مزیدکہا گیا کہ اساتذہ اور طلبہ دونوں کے استعمال پر پابندی ہوگی، دوران کلاسز موبائل فونز کے استعمال سے تدریسی عمل میں خلل پیدا ہوتا ہے۔محکمہ ہائرایجوکیشن کے مطابق اس پابندی کے اقدام کا مقصد طلبا کی فلاح و بہبود اور نظم و ضبط کو بہتر بنانا ہے۔
Comments