Social

کئی روز گزرنے کے بعد جعفر ایکسپریس کی بوگیوں سے پولیس کو 3 دستی بم مل گئے

کوئٹہ (نیوزڈیسک) پولیس نے کئی روز گزرنے کے بعد جعفر ایکسپریس کی بوگیوں سے 3 دستی بم برآمد کرنے کا دعویٰ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق دہشتگردی کا نشانہ بنی جعفر ایکسپریس کی بوگیاں کوئٹہ پہنچ گئی ہیں، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد حملے سے متاثرہ جعفر ایکسپریس کی بوگیوں سے 3 دستی بم برآمد کیے گئے ہیں، کوئٹہ ریلوے سٹیشن کے قریب لوکوشیڈ پر کھڑی ٹرین کی بوگیوں سے برآمد دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا گیا۔
ریلوے حکام نے بتایا ہے کہ جعفر ایکسپریس کی بوگیوں کی مرمت کا کام جاری ہے، اس دہشت گرد حملے میں جعفر ایکسپریس کی 5 بوگیاں متاثر ہوئی تھیں جب کہ ٹرین کی کل 8 بوگیاں گزشتہ رات کوئٹہ ریلوے سٹیشن لائی گئی تھیں، کچھی کے علاقے مشکاف سے جعفر ایکسپریس کی متاثرہ بوگیوں کو کوئٹہ لایا گیا۔

دوسری طرف صوبہ بلوچستان کے علاقہ بولان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد ریلوے ٹریک کی مرمت مکمل کرلی گئی اور حکام نے کوئٹہ سے ٹرین سروس کی بحالی کا اعلان کردیا، پہلی ٹرین کی روانگی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے، ڈرون کے ذریعے بھی ٹرین کی نگرانی کی جائے گی، ریلوے سٹیشن اور حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے روانہ ہوئی تھی جو ٹنل نمبر آٹھ پر رکی جہاں دہشت گردوں نے سوا 1 بجے کے قریب حملہ کیا، جعفرایکسپریس کوئٹہ سے پشاور جارہی تھی، جعفر ایکسپریس 9 بوگیوں پر مشتمل تھی، جس میں 430 سے زائد مسافر سوار تھے، دہشت گردوں نے ٹرین پر حملے کے دوران شدید فائرنگ کی، فائرنگ کے واقعے سے خوف و ہراس پھیل گیا، دہشت گردوں کی فائرنگ سے کئی مسافر جاں بحق ہوئے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv